0
Friday 22 Mar 2013 16:16

جعفریہ یوتھ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ کی علامہ شیخ مرزہ علی سے خصوصی ملاقات

جعفریہ یوتھ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ کی علامہ شیخ مرزہ علی سے خصوصی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ یوتھ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید اظہار مہدی بخاری نے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن کے صدر علامہ شیخ مرزہ علی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف قومی و تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر برادر اظہار بخاری نے علامہ شیخ مرزہ علی کو جعفریہ یوتھ پاکستان کی ملک بھر میں جاری فعالیت اور تنظیم سازی سے آگاہ کیا اور اپریل تک ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی جعفریہ یوتھ کے تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ علامہ شیخ مرزہ علی نے گلگت بلتستان میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے دستوری یوتھ ونگ، جعفریہ یوتھ کی فعالیت اور تنظیم سازی کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 248338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش