2
0
Sunday 24 Mar 2013 00:25

طالبان کی نئی ویڈیو، مشرف کو ھٹ کرنے کی دھمکی

طالبان کی نئی ویڈیو، مشرف کو ھٹ کرنے کی دھمکی

اسلام ٹائمز۔ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپسی پر نشانہ بنانے کیلئے ایک سپیشل ڈیتھ اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سابق صدر پہلے ہی 24 مارچ کو وطن واپسی کا اعلان کر چکے ہیں۔ یہ بات شدت پسندوں کی جانب سے ہفتے کو جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہی گئی ہے، ساتھ ہی تحریک طالبان پاکستان نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو مشترکہ جدوجہد کیلئے ہاتھ ملانے کی دعوت دی ہے۔

ایک خبر رسان ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آوروں کا ایک گروہ تیار کر لیا گیا ہے اور سابق صدر کو قتل کرنے کے لیے خود کش حملہ آوروں کو منتخب کرکے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ عدنان رشید کو خودکش حملہ آوروں کا سربراہ بنا دیا گیا ہے جنہوں نے اس سے قبل بھی پچھلے بار پرویز مشرف کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

یاد رہے کہ عدنان رشید پہلے پاکستان ایئر فورس میں ایک جونئیر ٹیکنیشین کے عہدے پر کام کرتے تھے۔ انہیں دسمبر 2003ء میں صدر پرویز مشرف پر حملے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 15 اپریل 2012ء کو وہ اپنے ساتھیوں سمیت بنوں جیل سے فرار ہوگئے تھے۔

حال میں منظر عام پر آنے والی چھ منٹ کی ویڈیو میں ٹی ٹی پی نے پرویز مشرف کو خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی پر قتل کرنے کیلئے خود کش بمباروں، اسنائپرز اور لڑاکا دستے تشکیل کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ انہوں نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو مشترکہ جدوجہد کیلئے ہاتھ ملانے کی دعوی دی ہے۔
ویڈیو میں فوجی لباس میں ملبوس طالبان کمانڈر عدنان رشید سابق صدر کو مخاطب کرتے ہوئے انگلش زبان میں کہتا ہے، "او پرویز مشرف! تم میرے اطراف کھڑے ڈیتھ اسکواڈ کو دیکھ سکتے ہو، ہم تمہیں ایسی جگہ سے نشانہ بنائیں گے جو تمہارے وہم وگمان میں بھی نہیں ہو گی۔" واضح یہی الفاظ اکبر بگٹی کو مارتے وقت پرویز مشرگ نے کہے تھے۔ اس ویڈیو میں عدنان رشید کے اطراف میں آر پی جی اور رائفل سے مسلح نقاب پوش دستے کے اہکار بھی موجود ہیں۔

اس ویڈیو میں عدنان رشید کو ڈیتھ اسکواڈ کے جنگجوؤں کو فوجی تربیت دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان اس ویڈیو میں سابق صدر کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کے نام پر قبائلی علاقوں اور بلوچستان کے عوام کے قتل عام اور جامعہ حفصہ کے طالبات کو قتل کرنے پر مورد الزام ٹھہراتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ مشرف عوام کو دھوکا دینے کیلیے دوبارہ پاکستان آ رہے ہیں لیکن ہمارا ڈیتھ اسکواڈ ان کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہے اور ان کا خاتمہ ہوجائے گا۔

احسان کا کہنا ہے کہ ہم ایک بڑے آمر اور انسانیت کے دشمن مشرف کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں اور جامعہ حفصہ کے متاثرین، قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں قتل کئے گئے افراد کے لواحقین کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں ضرور انصاف ملے گا، انہوں نے مزید کہا کہ مشرف چند ڈالرز کے عوض سینکڑوں عرب مجاہدین اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے ہاتھوں بیچنے کے ذمہ دار ہیں۔
تحریک طالبان کے ترجمان نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بلوچ بھائیو! ٹی ٹی پی تمہارے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا بدلہ لے گی لیکن ہم تم سے درخواست کرتے ہیں کہ شریعت کے نفاذ کیلئے طالبان سے ہاتھ ملا لو۔

خبر کا کوڈ : 248750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
taliban morda bad
ممکن ہو تو ویڈیو کی لنک دے دیں۔ شکریہ
ہماری پیشکش