0
Wednesday 27 Mar 2013 13:43

جنوبی پنجاب، ایم ڈبلیوایم قومی وصوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں کااعلان آج کرے گی

جنوبی پنجاب، ایم ڈبلیوایم قومی وصوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں کااعلان آج کرے گی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنرل الیکشن میں بھرپورحصہ لے گی اور ملت کی محرومیوں کو دورکرنے کے لیے اپنا کرداراداکرے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری سیاسیات پنجاب سید اخلاق الحسن بخاری نے "اسلام ٹائمز"سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی ٹکٹ کے حصول کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد حتمی اُمیدواروں کے انتخاب کامرحلہ مکمل ہوچکا ہے جس کااعلان آج کیا جائے گا۔ سید اخلاق الحسن بخاری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ٹکٹ سے ملتان، جھنگ، بھکر، مظفرگڑھ، علی پور،ڈیرہ غازیخان، چنیوٹ، بہاولنگر، وہاڑی، راجن پورسمیت دیگر منتخب اضلاع سے 45سے زائد قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اُمیدوارن حصہ لیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام مرکزی جماعتوں کے قائدین مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں سے رابطے میں ہیں اور ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 249365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش