0
Tuesday 2 Apr 2013 21:01

پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی مذمت، پاکستان قاتلستان بن چکا ہے، علامہ عارف واحدی

پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی مذمت، پاکستان قاتلستان بن چکا ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان اس وقت قاتلستان بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال قابل مذمت ہے اور حکمران اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ دہشتگرد پکڑے گئے لیکن ہمیں سمجھ نہیں آتی ہے کہ وہ کہاں چلے جاتے ہیں۔ اور قانون حرکت میں نہیں آتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو ملت تشیع بھرپور احتجاج اور اپنے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کوئی قانون نہیں، پاکستان اس وقت قاتلستان بن چکا ہے۔ بےگناہ کو آئے روز نشانہ بنایا جانا ناقابل برداشت ہے۔
خبر کا کوڈ : 250966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش