0
Thursday 4 Apr 2013 19:11

اسرائیل ایک جنگی مجرم ہے، عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ قائم کیا جائے، فلسطین فاؤنڈیشن

اسرائیل ایک جنگی مجرم ہے، عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ قائم کیا جائے، فلسطین فاؤنڈیشن
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل ایک جنگی مجرم ہے، عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ قائم کیا جائے، مرتکب دہشت گردوں کو سخت سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اور ترجمان صابر کربلائی اور پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطینی سرزمین گذشتہ 65 سالوں سے غاصب اسرائیلیوں کے قبضے میں ہے اور اسرائیلی دہشت گرد ہزاروں معصوم فلسطینیوں کو موت کی نیند سلا چکے ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین سمیت نوجوان شامل ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے گذشتہ دنوں اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی رہنما کی شہادت پر عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی جانائز اولاد اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ قائم کریں اور عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مصیبت اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم پوری فلسطینی قوم کو ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی غیور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بہ شانہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 251529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش