0
Saturday 6 Apr 2013 19:42

ایوان صدر نے شہباز شریف کے الزامات مسترد کر دئیے

ایوان صدر نے شہباز شریف کے الزامات مسترد کر دئیے
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ نیب ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے اور ایوان صدر سے ہدایات لینے کا پابند نہیں۔ نیب کے الیکشن کمیشن کو معلومات دینے یا نہ دینے سے ایوان صدر کا کوئی تعلق نہیں۔ فرحت اللہ بابر نے وضاحت کی کہ ایوان صدر سیاسی سرگرمیوں میں قطعی ملوث نہیں، ایوان صدر کی ترجیح آزاد اور شفاف انتخابات کرانا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہیں نیب کی جانب سے نادہندہ قرار دلانے میں ایوان صدر ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 252051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش