0
Sunday 7 Apr 2013 11:55
شہید قائد کی آرزوئوں کو پورا کرینگے

نظریہ ولایت فقیہ ہماری پاکیزہ زندگی کا ضامن ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

نظریہ ولایت فقیہ ہماری پاکیزہ زندگی کا ضامن ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سیاست میں اہم رول ادا کریں گے، نظریہ ولایت فقیہ ہماری پاکیزہ زندگی کا ضامن ہے، ہم نے دشمن کو ہر میدان میں شکست دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے جامعہ امام صادق اسلام آباد میں منعقدہ ایم ڈبلیو ایم کے سالانہ مرکزی تنظیمی و تربیتی کنونشن میں اپنے تنظیمی دور کے الوداعی خطاب میں کیا۔ اس موقع پر تنظیمی ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ تین سال پہلے رسمی طور پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا آغاز ہوا۔ جس سے پہلے عبوری طور پر کام ہو رہا تھا، 2010ء میں مجلس وحدت مسلمین نے باقاعدہ طور پر اپنے تنظیمی دور کا آغاز کیا۔ ہماری کوشش ہے کہ ایسا قافلہ و کارواں بنایا جائے جو مظلوموں کا حامی اور ظالموں کے خلاف برسرپیکار ہو۔ 
ہماری خواہش ہے کہ مملکت پاکستان میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے نظام کو لایا جائے۔ ہم شہید قائد کے ارمان اور آرزوئوں کو پورا کریں گے, جو کہ اُن کے دل میں رہ گئیں تھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شہید قائد کے معنوی فرزند اُس وقت میدان میں آئے جب ہرطرف خاموشی اور مخالفت کا دور تھا۔ ہمارے دوست ہمت اور استقامت سے میدان میں حاضر رہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بحرانون پر غلبہ صبر واستقامت کی دولت سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ آج دشمن یہ باور کرچکا ہے ہم لوگ واقعی کربلائی ہیں۔ نظریہ ولایت فقیہ ہی ہماری پاکیزہ زندگی کا ضامن ہے۔ اس دنیا میں اگر کوئی جائے امان ہے تو نظام ولایت فقیہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 252221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش