0
Tuesday 16 Apr 2013 23:08
دھاندلی اور الیکشن کا التواء پاکستان کیلئے خطرناک ہوگا

دہشتگردوں سے اعلانیہ لاتعلقی کا اظہار کرنیوالی سیاسی قوتوں کیساتھ انتخابی اتحاد کیلئے تیار ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

دہشتگردوں سے اعلانیہ لاتعلقی کا اظہار کرنیوالی سیاسی قوتوں کیساتھ انتخابی اتحاد کیلئے تیار ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کا منصفانہ و شفاف انعقاد پاکستان کی بقاء کا ضامن ہوگا۔ الیکشن میں تعطل وطن عزیز کی سالمیت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے ایسی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے لئے تیار ہیں جو اعلانیہ دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے المحسن ہال فیڈرل بی ایریا میں جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ شفقت شیرازی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ محمد حسین کریمی، علامہ محمد علی حسینی، علامہ دیدار علی جلبانی اور کراچی کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے نامزد امیدواروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں ورکرز شریک تھے۔
 
علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہم مظلوموں اور محروموں کے وارث ہیں، ہمیشہ ظالموں سے اظہار نفرت کرتے رہیں گے۔ انتخابی سیاست میں وارد ہونا پسے ہوئے مظلوم پاکستانیوں کے لئے نیک شگون ہے۔ فاسد و فاجر نظام سیاست سے چھٹکارے کا وقت قریب آپہنچا ہے۔ 11 مئی کے دن دہشت گردوں سے نفرت، کرپٹ اور لٹیرے سیاسی نظام سے نجات کے لیے عوام گھروں سے اس طرح نکلیں جس طرح مظلومین ِ کربلا سے عشق کے اظہار کے لئے روز عاشورہ نکلتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 254869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش