0
Thursday 18 Apr 2013 21:45

تکفیریوں کو شکست دے کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، ناصر شیرازی

تکفیریوں کو شکست دے کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے قومی مرکز خواجگان میں قم المقدس سے آئے ہوئے مبلغین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ عوام معتدل اور ملک دوست قوتوں کے امیدوارں کو منتخب کریں، یہ الیکشن دراصل پاکستان کے وارثان اور دشمنوں کے مابین مقابلہ ہے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کی بانی اور اس کا فطری دفاع ہے، دشمن کا ملت تشیع کو خاص طور پر نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اگر دشمن کو کوئی خوف ہے تو وہ صرف ملت جعفریہ سے ہے۔ لہذا وہ اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے اِس ملت کے عزم و حوصلے کو پست کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے، جس میں وہ کلی طور پر شکست دے دوچار ہوچکا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ انشاءاﷲ ملت تشیع حالیہ انتخابات میں دشمنوں کا راستہ روک کر پارلیمنٹ کو تکفیریوں سے پاک کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔ سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ملک میں تنہا کر دیا ہے اور انشاءاﷲ وطن عزیز میں وہی سیاسی قوتیں سیاسی عمل کو آگے بڑھائیں گی جو دہشت گردوں، انتہا پسندوں اور ان کی فکر کی حمایت کرنے والوں کے مخالف ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 255608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش