0
Sunday 21 Apr 2013 19:46

ٹارگٹ کلنگ عوام کو ووٹ کا حق ادا کرنے سے روکنے کے مترادف ہے، ثروت اعجاز قادری

ٹارگٹ کلنگ عوام کو ووٹ کا حق ادا کرنے سے روکنے کے مترادف ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاسی و معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے نگراں حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں، پاکستان سنی تحریک کو پارلیمنٹ میں پہنچنے کا موقع ملا تو 90 دنوں میں ملک کی معیشت کو درست سمت کی طرف گامزن کردے گی، کراچی میں کارکنان کی پے درپے ٹارگٹ کلنگ انتخابات سے دور کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نگراں صوبائی و وفاقی حکومت کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ پر امن ماحول فراہم کرکے شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کیماڑی ٹاؤن سے آئے ہوئے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکنان گلی گلی، قریہ قریہ، گھر گھر جاکر عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں، خاموش اکثریت کے ووٹ سے ہی تبدیلی آئے گی خاموش اکثریت ملک کی معیشت کو مضبوط، دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے 11 مئی کو ووٹ ڈالنے ہر حال میں نکلے، نگراں حکومت کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کے قیام میں ناکام نظر آرہی ہے، دہشتگردی کے سانحات اور بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ عوام کو ووٹ کا حق ادا کرنے سے روکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم نعمت ہے، عوام ان لوگوں کو چن کرکے اسمبلیوں میں بھیجیں جو ملک کو سنوارنے کے ساتھ ملک کی ترقی خوشحالی، استحکام کیلئے پرعزم ہوں، پاکستان سنی تحریک ہر اس قوت کا ساتھ دیگی جو ملک کے وقار کو بلندکرنے اور بیرونی قرضوں سے نجات دلانے کیلئے مثبت سوچ رکھتے ہوں۔
خبر کا کوڈ : 256495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش