0
Friday 26 Apr 2013 18:36

بہاولپور سے خودکش جیکٹس اور بم بنانے کا ماہر دہشت گرد گرفتار

بہاولپور سے خودکش جیکٹس اور بم بنانے کا ماہر دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بہاولپور پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے خودکش جیکٹس اور بم بنانے کے ماہر دہشت گرد عبدالماجد کو گرفتار کر لیا۔ جمعہ کو پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے خودکش جیکٹس اور بم بنانے کے ماہر دہشت گرد عبدالماجد کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد عبدالماجد کے سر کی قیمت حکومت پنجاب نے 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی جو رحیم یار خان کے نواحی علاقہ ظاہر پیر کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالماجد عرف ماجد خان کالعدم تنظیم کیلئے خود کش جیکٹ اور بم بنایا کرتا تھا اور اشتہاری بھی تھا۔ پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 258175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش