0
Saturday 27 Apr 2013 03:56

اے این پی کے دفتر پر حملہ روشن خیال جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کا تسلسل ہے، الطاف حسین

اے این پی کے دفتر پر حملہ روشن خیال جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کا تسلسل ہے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اے این پی کے دفتر پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اعتدال پسند اور روشن خیال سیاسی قوتوں کے خلاف جاری دہشت گردی کا تسلسل قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ سفاک دہشت گرد لبرل اور روشن خیال جماعتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر ان کے جمہوری، آئینی اور قانونی حق سے محروم رکھنے کی سازش کر رہے ہیں، ایم کیو ایم اور اے این پی کے دفاتر پر دہشت گرد حملوں نے ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات پر کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

الطاف حسین نے مومن آباد میں اے این پی کے دفتر پر بم دھماکہ کے افسوسناک واقعہ پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ الطاف حسین نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ لبرل اور روشن خیال سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر دہشت گردوں کے حملوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے اے این پی کے کارکنان جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 258318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش