0
Sunday 28 Apr 2013 10:15

جو سیاست دین کے نام پر کی جائے وہ عبادت کا درجہ رکھتی ہے، پیر عتیق

جو سیاست دین کے نام پر کی جائے وہ عبادت کا درجہ رکھتی ہے، پیر عتیق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء آزاد جموں و کشمیر کے صدر پیر عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، طاقت کا سرچشمہ اللہ تعالی کی ذات ہے، حقیقی بادشاہت اللہ تعالی کی ہے۔ پاکستان میں ایک نیا فتنہ سر اٹھا رہا ہے۔ دین کے نام پر ووٹ نہ مانگے جائیں۔ پاکستان نظریہ اسلام پر معرض وجود میں آیا۔ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آنے والا ملک انشاء اللہ قائم رہے گا۔ پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہے اس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھا گیا۔ 1973ء کا آئین متفقہ ہے جسے تمام جماعتوں نے مل کر بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2002ء میں آزاد کشمیر اسمبلی میں قادیانیوں کو مرتد قرار دینے کی قرارداد پیش کی گئی جو متفقہ طور پر پاس کی گئی اب اس پر عملدرآمد کا وقت آگیا ہے جو اس پر عملدرآمد کرے گا اس کا یہ بڑا کارنامہ ہو گا۔ ملت اسلامیہ کو پاکستان کے الیکشن میں ان جماعتوں کو سپورٹ کرنا چاہیے جو اسلام کے ساتھ مخلص ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز مظفرآباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ میں نے اسمبلی اور اسمبلی کے باہر ہر چکہ اپنا نقطہ نظر پیش کیا  اور انشاء اللہ کرتا رہوں گا۔ ہم حکومت یا کسی اور پاور سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ہم وہ کردار ہمیشہ ادا کرتے  رہیں گے جو ایک مومن کا ہوتا ہے۔ جو سیاست دین کے نام پر کی جائے وہ عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ سیاست کے میدان میں حضور نبی اکرم ص اور خلفائے راشدین ہمارے رہبرورہنما ہیں۔ جو سیاست اسلام سے مطابقت نہ رکھتی ہو اس پر ہم لعنت بھیجتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 258673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش