0
Saturday 27 Apr 2013 09:46

پاکستان کا فیصلہ کن کردار تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کریگا، ترابی

پاکستان کا فیصلہ کن کردار تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کریگا، ترابی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ کن کردار تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔ پاکستان میں سنگین بحران روایتی پارٹیوں اور قیادتوں کا پیدا کردا ہے۔ پاکستانی قوم اور 30 لاکھ کشمیری مہاجرین کشمیریوں کے ترجمان امیدواروں کو ایوانوں تک پہنچائیں، ظلم نا انصافی، بے روزگاری اور میرٹ کے قتل عام کے خاتمے کے یے ایک نئے مستحکم، پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے ایٹمی پاکستان کو دنیا باوقار اور باعزت بنانے کے لیے جماعت اسلامی کو اقتدار میں لایا جائے۔ اس دنیا کے 18 ممالک میں اسلامی تحریکوں کی حکومتیں قائم ہیں جو عوام کی ان کی دہلیز پر خدمت کر رہی ہیں اور ان کو معاشی پستی سے نکال کر خوشحالی کی طرف گامزن ہیں۔ امت مسلمہ اس نتیجے تک پہنچ چکی ہے کہ ان کے دکھوں کو مداوا اور مسائل کا حل صرف تحریک اسلامی کی قیادت کے پاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران جہلم، دینہ، کھاریاں، لالہ موسی، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں مختلف مقامات پر جماعت اسلامی کے امیدواران کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن اور لیاقت بلوچ کی فراہم کردہ قیادت پر لوگ اعتماد کریں۔ جماعت اسلامی نے زلزلہ ہو یا سیلاب یا تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔ پوری امت مسلمہ کو تحریک آزادی کشمیر کی پست پر لا کر کھڑا کرنے والے قائدین کا اسمبلیوں میں جانا تحریک آزادی کشمیر کے لے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز کو بلند کیا اور ان کے ساتھ ہمیشہ اظہار یکجہتی کی کشمیریوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے قرض ووٹ کی صورت ادا کریں۔

خبر کا کوڈ : 258341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش