0
Monday 29 Apr 2013 19:44

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام تین روزہ محبین ورکشاپ اختتام پذیر

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام تین روزہ محبین ورکشاپ اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام تین روزہ محبین ورکشاپ بعنوان ’’مصباح الھدیٰ‘‘ بمقام قومی امام بارگاہ اُسترزئی پایان کوہاٹ میں اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ جس میں تمام یونٹس کے طلباء خصوصاً میٹرک تک کے طلباء، علماء کرام، علاقہ عمائدین سمیت ڈویژنل کابینہ نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں ڈویژنل صدر اقتدار علی شایان اور مرکزی نائب صدر ابوذر مہدی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ابوذر مہدی نے کہا کہ آج کا بچہ مستقبل میں قوم کا معمار ہے۔ اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی تربیت، چاہے وہ دینی ہو یا دنیاوی میں ان کی رہنمائی کریں۔ اگر ہم نے ان پر توجہ نہ دی تو جلد ہی مغربی یلغار ان کو اپنے قبضے میں لے لی گی اور آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ اس موقع پر شعبہ محبین کے مسئول سید علی نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں اور خصوصی طور پر میٹرک تک کے طلباء کی تربیتی فکری اور تعلیمی رہنمائی کرنا تھا۔ جس میں اسلامی دروس، سکاوٹنگ، کیرئیر گائیڈنس، کوئز و تقریری مقابلہ جات، اسلامک اور تعلیمی ڈاکو مینٹریز پیش کی گئیں۔ آخر میں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ علاوہ ازیں آئی ایس او پشاور ڈویژنل صدر اقتدار علی شایان نے کچہ پکہ کوہاٹ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ بیگناہ لوگ مارے جا رہے ہیں، لیکن کوئی پرُسانِ حال نہیں۔ بعد میں اقتدار علی شایان نے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 259131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش