0
Wednesday 1 May 2013 19:39

پاک فوج ملک کو فتنے سے آزاد کرائے گی، دہشتگردوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، کور کمانڈر پشاور

پاک فوج ملک کو فتنے سے آزاد کرائے گی، دہشتگردوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، کور کمانڈر پشاور
اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی پھیلانے والوں کا مقابلہ کریں گے اور ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پشاور میں یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور خالد ربانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 35 ہزار سے زیادہ جانوں کی قربانی دی گئی۔ فوج، پولیس، فرنٹیر کور اور فرنٹیر کانسٹیبلری نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ خالد ربانی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہر فرد بے چین ہے۔ پاک فوج ملک کو فتنے سے آزاد کرائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ دہشتگردی پھیلا رہے ہیں ان کا مقابلہ کریں گے اور ان کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ کور کمانڈر نے کہا کہ فاٹا کا 90 فیصد علاقہ دہشتگردوں سے کلیئر کر دیا گیا ہے اور وہاں پاکستان کا پرچم لہرایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 259851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش