0
Wednesday 1 May 2013 21:14

مجلس وحدت مزدور کی کم از کم تنخواہ 15 ہزار کر دے گی، اسد نقوی

مجلس وحدت مزدور کی کم از کم تنخواہ 15 ہزار کر دے گی، اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور اْمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 151 سید اسد عباس نقوی نے یوم مزدور پر صوبائی سیکرٹریٹ میں مزدور نمائندہ تنظیموں اور حلقے کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس فرسودہ نظام کے خلاف عملی طور پر میدان میں آ چکی ہے، مزدور پاکستان کا سرمایہ ہیں لیکن شومئی قسمت ملک کے استحصالی نظام میں مزدوروں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں مزدوروں کو اْن کے حقوق دلانے میں جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، مزدور کی کم از کم تنخواہ پندرہ ہزار روپے کرنے میں بھر پور جدوجہد کریں گے۔ یوم مزدور پر منعقدہ تقریب میں مزور رہنماوں سمیت مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب میں علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ حسنین زیدی، علامہ عون علوی، سید محمد رضا نقوی، آغا نقی مہدی، علی عباس مرزا، ایمپلایز رہنما رضا شاہ و دیگر کارکنان شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 259875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش