0
Saturday 4 May 2013 08:00
امریکہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کی سرپرستی کرتا رہا ہے

طالبان نواز حکومت آگئی تو پاکستان کا حشر افغانستان جیسا ہونیکا خدشہ ہے، رحمان ملک

طالبان نواز حکومت آگئی تو پاکستان کا حشر افغانستان جیسا ہونیکا خدشہ ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان نے خبردار کیا ہے کہ طالبان کی حمایتی حکومت آگئی تو ایٹمی اثاثے ختم ہوجائیں گے اور پاکستان کا حشر افغانستان جیسا ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور میں اسلام ٹائمز سے گفتگو میں رحمان ملک نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) پر طالبان کی حمایتی جاعتیں ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں سیکولر جماعتوں کو باہر رکھ کر طالبان دوست جماعتوں کی حکومت آگئی تو افغانستان سے اتحادی فوجوں کا انخلا آسان ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم اور مغربی ممالک پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ 

رحمان ملک نے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات کے نتیجے میں پرو طالبان وزیراعظم لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن ایسا ہوگیا تو ملک کا حشر افغانستان جیسا ہوگا اور ایٹمی اثاثے ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، اے این پی اور ایم کیو ایم کی کارنر میٹنگز پر حملے ہوتے ہیں جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے دہشت گردوں کے مراکز والے علاقوں میں جلسے منعقد ہوئے، کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گے، بلاول کی زندگی کو خطرہ ہے۔ اب پیپلز پارٹی کا کوئی بڑا لیڈر قتل نہیں ہوگا۔ کارکن قربانیاں دیں گے۔ 

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے میاں نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایران گیس پائپ لائن معاہدہ امریکی دباو کو مسترد کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدلیہ بحالی کا کریڈٹ نہ لیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال نہ کرنے میں ساتھ دینے کا خود کہہ کر مکر گئے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے دعوٰی کیا کہ معزول جج ان کی تجویز پر بحال ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 260456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش