1
0
Monday 6 May 2013 19:21
مسلم لیگ نون کی حمایت دہشتگردوں کی حمایت کے مترادف

سنی اتحاد کونسل نے نواز لیگ کی حمایت کی تردید کر دی

سنی اتحاد کونسل نے نواز لیگ کی حمایت کی تردید کر دی
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے ترجمان محمد نواز کھرل نے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے مسلم لیگ نون کی حمایت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے 150 امیدوار اپنے انتخابی نشان گھوڑے پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے اور صاحبزادہ فضل کریم کی وفات کے بعد اس کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کا نام استعمال کرکے بے بنیاد خبریں جاری کرنے والوں کو قانونی نوٹس بھجوایا جاچکا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے اپنے دور اقتدار میں کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کی اور سانحۂ داتا دربار کے ملزمان اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے قاتل گرفتار نہیں کئے۔ مسلم لیگ نون نے ہمیشہ اہلسنّت میں انتشار پیدا کیا ہے، اس لیے اہلسنّت اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ مسلم لیگ نون کی حمایت دہشتگردوں کی حمایت کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 261348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

firqa parasti kisi masle ka hal nai balke khud ek buhut hi sangen masla he .jiski wajhe se pakistan me aye roz khonkharaba hota rehta he ..
ہماری پیشکش