0
Wednesday 8 May 2013 08:22

جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر اگلے انتخابات میں حصہ لے، ناصر وانی

جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر اگلے انتخابات میں حصہ لے، ناصر وانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کو 2014ء کے اسمبلی انتخابات لڑنے کی دعوت دی ہے، ناصر وانی نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہوگی اگر جماعت اسلامی اسمبلی انتخابات لڑنے کیلئے تیار ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ لوگ اب سمجھ گئے ہیں کہ الیکشن بائیکاٹ سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا ہے، ٹاون ہال بجبہاڑہ اور سیر ہمدان پہلگام میں پارٹی کنونشنوں کا انعقاد کیا، کنونشنوں کی صدارت کرتے ہوئے صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ پی ڈی پی والے آئے روز اگلی حکومت بنانے کا شوشہ اس لئے پھیلا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے آئندہ انتخابات میں بھی شکست کو پہلے ہی بھانپ لیا ہے اور اب یہ لوگ مختلف حربے اپنا کر اپنی متوقع ہار سے بچنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور عوام کے اشتراک سے اگلی حکومت بھی عمر عبداللہ کی قیادت میں ہی معرض وجود آئے گی اور ہم ریاست جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح کیلئے کا م کرتے رہیں گے۔

ناصر وانی نے کہا کہ عمر عبداللہ نے سرینگر سے لیکر جموں، دہلی اور بھارت کے سبھی بڑے بڑے ایوانوں میں یہ بات دہرائی کہ مسئلہ کشمیر اقتصادی پیکیج یا اور کوئی مسئلہ نہیں بلکہ یہ سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل انہائی ناگزیر ہے، ایم ایل سی ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے کہا کہ مفتی محمد سعید نے 1990ء میں ہوم منسٹر بن کر سب سے پہلے جگموہن کے ہاتھوں بجبہاڑہ میں 50 بے گناہوں کا خون بہایا کیونکہ یہاں کے عوام نے انہیں کبھی گھاس نہیں ڈالی تھی اور انہیں یہاں 4 بار شکست کھانی پڑی تھی۔
خبر کا کوڈ : 261727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش