0
Friday 10 May 2013 00:01

کوئٹہ، 3 آزاد امیدوار بی این پی کے آغا حسن بلوچ کے حق میں دستبردار

کوئٹہ، 3 آزاد امیدوار بی این پی کے آغا حسن بلوچ کے حق میں دستبردار

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور حلقہ این اے 260 سے امیدوار آغا حسن بلوچ کے حق میں صوبائی اسمبلی کے دو اور قومی اسمبلی کے ایک آزاد میدوار نے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ این اے 260 اور پی بی 6 سے امیدوار خادم حسین ہزارہ، پی بی 6 سے آزاد امیدوار محمود کاظمی اور پی بی 6 کی آزاد امیدوار جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ نے آغا حسن بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غیر مشروط طور پر بی این پی (مینگل) کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری، سماجی برائیوں کے خاتمے، تعلیم، صحت کی بنیادی سہولیات، امن و ترقی، اور بلوچستان میں جاری آپریشن کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرینگے۔ اس موقع پر آغا حسن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے تمام طبقات کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ تاکہ بے گناہ، معصوم اور نہتے لوگوں کو ان کے حقوق مل سکیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ تمام اقوام اور مذاہب کو اخوت اور بھائی چارے کی فضاء برقرار رکھتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔ جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی این پی کی پارلیمانی کمیٹی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی موقع پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ چاغی کی نشست پر ٹکٹ کے اصل حقدار سابق ایم این اے ناصر علی شاہ تھے۔ ان کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بعد اسحاق ہزارہ کو ٹکٹ دیا گیا۔ مذاکراتی کمیٹی کو پارٹی نے مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ پارٹی کے بہتر مفاد میں فیصلہ کرسکے۔ اسحاق ہزارہ اب بھی پارٹی کیلئے محترم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ صرف حلقہ پی بی 4 کی حد تک ہے۔ قومی اسمبلی کی نشست کیلئے کوئی ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی۔

خبر کا کوڈ : 262382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش