2
0
Monday 13 May 2013 22:53

کرم ایجنسی میں پرتشدد الیکشن، 25 افراد زخمی

کرم ایجنسی میں پرتشدد الیکشن، 25 افراد زخمی

رپورٹ: جی اے شیراز 

الیکشن 2013ء کرم ایجنسی کی تاریخ کے پرتشدد اور خونیں ترین انتخابات ثابت ہوئے ہیں، اکثر پولنگ اسٹیشنز پر ہاتھا پائی اور جھڑپوں کے دلخراش واقعات رونماء ہوئے۔ جن میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ دوسری جانب این اے37 پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوبارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس نشست پر سید قیصر حسین، ساجد حسین طوری اور سید اقبال میاں اہم امیدوار تھے۔ 11 مئی کی شام نتائج آنے سے قبل پارا چنار شہر کے گرد و نواح سے عوام نے پارا چنار شہر کا رخ کیا اور خدشہ تھا کہ بڑے پیمانے پر فسادات ہوں، حکومت نے کشیدہ حالات کے پیش نظر 11 مئی کی شام کو کرفیو نافذ کردیا۔ 

رات گئے تک سید قیصر حسین بھاری اکثریت سے جیت رہے تھے اور صبح 4 بجے تک انہیں 6 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔ تاہم صبح 7 بجے معلوم ہوا کہ ساجد حسین طوری کی فتح کا اعلان کیا گیا۔ جس کے مطابق وہ 30400 ووٹ حاصل کرکے فاتح قرار پائے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 11 مئی کی رات کو مختلف ٹی وی چینلز پر سید قیصر حسین کی فتح کا اعلان کیا گیا تھا، اور 12 مئی کی صبح جب اخبارات شائع ہوئے تو ان میں بھی سید قیصر حسین کی فتح درج تھی۔
 
ساجد حسین طوری کو فاتح قرار دینے پر مخالفین میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔سید قیصر حسین کے آبائی گاوں پیواڑ سمیت مختلف علاقوں سے ان کے حامی جلوس کی صورت میں پارا چنار شہر کی جانب آئے اور کرفیو کے باوجود احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ دھرنے میں خواتین نے بھی بچوں سمیت شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نے مرکزی امام بارگاہ کا رخ کیا، جس پر مظاہرین پر پتھراو کیا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے احتجاجی جلوس پر فائرنگ بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پیش امام مرکزی جامع مسجد علامہ شیخ نواز عرفانی حالات کے پیش نظر ملیشیا کے قلعہ میں پناہ لئے ہوئے ہیں اور پارا چنار کی صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہیں۔ دوسری جانب سید قیصر حسین نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حلقہ میں الیکشن دوبارہ کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 263216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
Sayed Qaiser should challenge the decision in High court. If High Court Take decision then it will be repolling in the reagon.
Pakistan
jinab newpaper aditore shab,
ap sa guzarish ha k as tarah ki yak tarafa ar jhot ki khabar ko na chapain, q k as sa parachinar ka halat ap log ar b bharkana chahta han,
ar ya sub jhot ha k Qasier ko kisath dhandlii ki gaye ha,
q k jitni dhandlli qaaiser k supporters na ki ha shadi kisi ar candadiates na ki hu,
ar ya b jhot ha k usa rat ko 6ooo votes ki bartare hasal the,
its totalt wrong, q k 1 baja tak Sajjid toori ki announcement hu chuki the, ar ya b jhot ha k Election dobara hunga. ar ya b jhot ha Pesh namaz sahab Maltia ma fanah laya hoya han. agr ap wake Ahlabait a.s ka faloowers han tu ap please as traha yak tarafa newsa na chapayn jis sa parachinar k halat ar b bakar jayan. ar jahan tak logo ki marna ar zakhme huna ka taluq ha tu ya us wkt army walo na shoot kya tha jub wo naozobillah imam bargah ki bazte karan gya tha . tu please ap jo b han galat byane na chahpain blka aisa news dain k jis sa parachinar ka halat tek hu jayan na k ar b bigar jayan q k ya fasad dushman ki soche samjhe schem ha ok.
i think ap na mare bat ko samha huga ar ar ayanda aise news k bajaya logo ko unity ki taraf bolana ki koshash kraing , q k aga parachinar operation ka sub sa bara masla araha ha jiska sub ko pahla sa dar tha.
thanks, alot , agr koi bat bure lage hu tu maf krdaina q k we want unity iand peace in parachinar .
ok
w salam
ہماری پیشکش