0
Friday 17 May 2013 20:44

ایم ڈبلیو ایم نے یومِ تحفظ شعائر اللہ و ناموسِ صحابہ منایا

ایم ڈبلیو ایم نے یومِ تحفظ شعائر اللہ و ناموسِ صحابہ منایا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیراہتمام صوبہ بھر میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر یومِ تحفظ شعائر اللہ و ناموسِ صحابہ منایا گیا۔ تمام جامع مساجد میں نماز جمعہ کے خطبوں میں امام نمازِ جمعہ نے شام اور مصر میں صحابہ کرام (رض) کے مزاروں کی بے حرمتی کی بھرپور مذمت کی۔ لاہور میں جامع مسجد سمن آباد میں خطبے میں خطاب کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ صحابہ کرام (رض) کا احترام تمام امت مسلمہ پر فرض ہے۔ شام اور مصر میں اسلام کے لبادے اُوڑھے شرپسندوں نے صحابہ کرام (رض) کی وہ بے حرمتی کی ہے جو غیر مسلم بھی سوچ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اِن شرپسندوں کے قبیح فعل پر مسلمانوں کی خاموشی معنی خیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گورنمنٹ کو باضابطہ طور پر اقوامِ متحدہ اور او آئی سی میں شرپسندوں کے اس شرمناک اقدام پر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے، بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔ چودہ سو سال قبل شہید صحابی رسول حضرت حجر بن عدی (رض) کی قبر کشائی کرکے اُن کے جسد اطہر کی بے حرمتی کی گئی اور مسلمانوں کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، ہم شام میں جاری فسادات کو اسرائیلی و امریکی مفادات کی جنگ تصور کرتے ہیں، اِن کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔

اسی طرح ویلنشیا ٹاؤن میں نمازِ جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ شام اور مصر میں خارجیوں نے اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کرکے مسلمانوں کو دنیا بھر میں رسوا کرنے کی سازش کی ہے، شعائراللہ کی بے حرمتی اور صحابہ کرام (رض) کے تقدس کو پامال کرکے اسرائیل کو مسجد اقصٰی کی شہادت کا جواز فراہم کیا گیا، افسوس کی بات یہ ہے مسلمان اب بھی ان شرپسندوں کے ناپاک کارناموں کو جہاد سے موازانہ کرکے اسلام کو بدنام کرنے کیلئے تلے ہوئے ہیں، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ دریں اثناء شیخوپورہ، گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، بھکر، میانوالی، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازیخان، رحیم یار خان، حیدر آباد تھل، جہلم گجرات، راولپنڈی، اٹک سمیت ملک بھر کے تمام اضلاع میں یومِ شعائراللہ و ناموس صحابہ (رض) منایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 264947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش