0
Sunday 19 May 2013 00:36

گلگت، سپریم کورٹ کے احکامات نظرانداز، وزیراعلٰی نے کاچو فیاض کو بحال کروا دیا

گلگت، سپریم کورٹ کے احکامات نظرانداز، وزیراعلٰی نے کاچو فیاض کو بحال کروا دیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے برطرف کئے گئے کرپشن کنگ کاچو فیاص کی بحالی کے لئے وزیراعلٰی گلگت بلتستان اور محکمہ تعلیم کے کرپشن کنگ کاچو فیاض کی بحالی کے لئے گذشتہ روز مبینہ طور پر وزیراعلٰی کی ہدایات پر اپنے تمام دفتری امور کو چھوڑ کر پورے دن کی مشقت کے بعد کاچو فیاض کے لئے جاری کئے گئے حکم نامے کو بےکار قرار دینے میں کامیاب ہو گئے۔ وزیراعلٰی اور محکمہ تعلیم کے اعلٰی حکام نے  ڈائریکٹر ایجوکیشن کو معطل کرنے میں ناکامی کے بعد دوسرا حربہ یہ اختیار کیا کہ ان کے تبادلے کے لئے احکامات جاری کر دیئے جبکہ کاچو فیاض کی برطرفی کے احکامات واپس کرانے میں کسی حد تک کامیاب ہو گئے۔ جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق کاچو فیاض کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے کوشاں افراد سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف احکامات جاری کرنے اور ان احکامات پر عمل درآمد کی جدوجہد پر قانون کی روشنی میں توہین عدالت کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 265249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش