0
Sunday 19 May 2013 18:07

رابطہ کمیٹی نے پیسہ چھاپنے والی مشین سمجھ رکھا ہے، اللہ مجھے جہنم رسید کرے، الطاف حسین

رابطہ کمیٹی نے پیسہ چھاپنے والی مشین سمجھ رکھا ہے، اللہ مجھے جہنم رسید کرے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گذشتہ رات رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے بعد کارکنوں سے اپنے خطاب میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مجھے پیسے جمع کرنے کی مشین سمجھ رکھا ہے، ٹی وی پر دیکھ کر معلوم ہوا کہ میرا خطاب ہے، دوران خطاب الطاف حسین شہداء کے خانوادوں اور کارکنان سے معافی مانگتے ہوئے دعا بھی مانگتے رہے کہ الله ان لوگوں پر اعتبار کرنے کی وجہ سے انھیں جہنم رسید کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا والے ان لوگوں کو ہیرو بنا کر پیش کرتے ہیں جن کے کردار کے بارے میں بخوبی جانتا ہوں، لیکن پھر بھی میں ان کے کردار کو سامنے نہیں لایا، لیکن آج وہ لوگ قوم اور اسٹیبلشمنٹ کے ہیرو بنے ہوئے ہیں، جنہوں نے لاکھوں لڑکیوں اور بچوں کے ساتھ کیا کیا کچھ نہیں کیا، حتیٰ کہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے، وہ (عمران خان) مجھے گالیاں دے رہا ہے اور میری قوم اور رابطہ کمیٹی سن رہی ہے۔

رابطہ کمیٹی کے بارے میں الطاف نے کہا کہ اس نے مجھے پیسہ چھاپنے کی مشین سمجھ رکھا ہے۔ ٹی وی چینلز اور مالکان کو بھی الطاف نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوران تقریر الطاف حسین آبدیدہ ہوگئے، جس پر نائن زیرو پر خطاب سننے کے لئے آئے ہوئے کارکنان نے رابطہ کمیٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پھر رابطہ کمیٹی کو بار بار الطاف حسین سے معافی کی درخواستیں کرنی پڑیں۔ خطاب جاری تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان مشتعل ہوگئے اور فاروق ستار، بابر غوری، ڈاکٹر صغیر احمد اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کی پٹائی کر دی۔ ساتھ ہی چینل 5 کے کیمرہ مین، جس نے یہ ویڈیو بنائی، پر شدید تشدد کیا۔ ایکسپریس کے کیمرہ مین کی بھی پٹائی کی اور سب میڈیا والوں کو یرغمال بنالیا۔ صبح ایک ایک کرکے مکمل چیکنگ کے بعد چھوڑا کہ کوئی ویڈیو باہر نہ جائے۔ بعد ازاں الطاف حسین نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے جن ذمہ داروں کیساتھ بدکلامی ہوئی، ان کے دکھ میں شریک ہوں۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی سے بدسلوکی کرنے والے کارکنان کو معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیا۔
خبر کا کوڈ : 265474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش