0
Sunday 19 May 2013 22:42

فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کریں گے، شاہ محمود قریشی

فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کریں گے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کریں گے،خارجہ پالیسی پر اپنی تجاویز دیں گے۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 250 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مرکز، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ہماری شکایت پر یکم جون کو تھرپارکر میں دوبارہ پولنگ ہو گی۔ قومی سطح پر 25 حلقوں میں دھاندلی کی شکایات درج کرائی ہیں۔ عام انتخابات شفاف کرانے میں انتطامیہ بالکل ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں پر تحریک انصاف کی پوزیشن واضح ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بنانا مرکز کا کام ہے ہم اپنی تجاویز دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 265533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش