0
Sunday 19 May 2013 20:00

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہمارے کارکنوں کو کھلے عام دھمکی دی، عمران خان

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہمارے کارکنوں کو کھلے عام دھمکی دی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں، زہرہ شاہد کی قربانی کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ میں دوبارہ الیکشن کروانے کی بات نہیں کرتا، اس نظام کو چلنا چاہیئے، بدقسمتی سے میں احتجاج کرنے والوں میں شامل نہیں، خوف و ہراس پھیلا کر کراچی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زہرہ شاہد حسین کے قتل کے ذمہ دار الطاف حسین ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور الیکشن کمیشن لوگوں کی آواز سنیں، خوف و ہراس پھیلا کر کراچی پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہمارے کارکنوں کو کھلے عام دھمکی دی تھی۔ میں زہرہ شاہد حسین کے قتل کا ذمہ دار الطاف حسین کو ٹھہراتا ہوں۔ یہ جو مرضی کر لیں میں ان کے خلاف کھڑا ہوں۔ 

اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو خوف کی زنجیروں میں ڈالا جا رہا ہے اور خوف کی فضاء قائم کی جا رہی ہے۔ کراچی میں اس سے قبل بھی قتل کے واقعات عام ہیں۔ زہرہ شاہد حسین کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ زہرہ شاہد حسین کو قتل کرکے ظلم کیا گیا۔ عمران خان نے کل کراچی میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف کے کارکن ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں۔ میں اگر ٹھیک ہوتا تو کل آپ کے ساتھ کھڑا ہوتا۔ ڈاکٹرز جیسے ہی اجازت دیں گے سب سے پہلے کراچی جائوں گا۔ عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے عوام کی آواز سنیں۔ خوف و ہراس پھیلا کر کراچی پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 265501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش