0
Thursday 23 May 2013 14:22

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کی نئی قیادت کا بھرپور ساتھ دینگے، ثروت اعجاز قادری

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کی نئی قیادت کا بھرپور ساتھ دینگے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مضبوط و مستحکم بنانے لوڈشیڈنگ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کی نئی قیادت کے مثبت فیصلوں کا بھرپور ساتھ دینگے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام محب وطن قوتیں یکجا ہوجائیں، پاکستان ترقی اور بحرانوں سے نکلنے کیلئے نئی راہیں تلاش کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کیماڑی ٹاؤن سے آئے ہوئے علماء کرام و معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو قرضوں سے نجات دلاکر ہی آگے کی طرف بڑھا جاسکتا ہے، ماضی میں عوام کے مسائل کے حل کے نام پر قرضے لئے گئے مگر وہ قرضے عوام پر خرچ ہونے کے بجائے کرپشن کی نظر ہوگئے مگر افسوس کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کو آج تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں انتخابات کی دھاندلی پر کئی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا اور دھاندلی کے شواہد میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئے مگر افسوس الیکشن کمیشن نے اس پر ابھی تک نوٹس نہیں لیا جو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو شیلٹر دینے کے مترادف عمل ہے اور عوام کے حق رائے دہی کا ریاستی طور پر کھلا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام نے جمہوریت کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے دہشتگردی کے خوف کو پس پشت ڈال کر ملک میں تبدیلی لانے کیلئے گھروں سے نکلے اس کی نظیر نہیں ملتی، الیکشن کمیشن آئین کا سہارا لیتے ہوئے کراچی میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے تاکہ حقیقی نمائندے ایوانوں میں پہنچ کر کراچی کی روشنیوں کو بحال اور ٹارگٹ کلنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 266787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش