0
Saturday 25 May 2013 21:47

ڈرون حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی اور غیرقانونی ہیں، ثروت اعجاز قادری

ڈرون حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی اور غیرقانونی ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی حدود میں مزید ڈرون حملے ہرگز برداشت نہ کیے جائیں، نگراں حکومت اور نو منتخب حکومت ڈرون حملے روکنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے۔ پاکستان سنی تحریک ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے، ڈرون حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی اور غیرقانونی ہیں۔ امریکہ ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو دے تاکہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کی کمر توڑ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سُنی تحریک ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام عزم نو سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نو منتخب حکومت کیلئے توانائی، معاشی بحران اور دہشتگردی جیسے گھمبیرمسائل بڑے چیلنج ہیں، سابقہ حکومتوں کی مایوس کن کارکردگی کی بناء پر عوام نے نو منتخب قیادت سے بھرپور امید یں لگارکھی ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت تنہا ملک کو بھنور سے نہیں نکال سکتی، تمام محب وطن مذہبی و سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی خوشحالی کیلئے یکجاہوجائیں۔ پاکستان سنی تحریک ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے نومنتخب حکومت کے مثبت فیصلوں کا بھرپور ساتھ دیگی۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب قیادت عوام کی خواہشات و منشاء کے مطابق عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے تاکہ عوام میں مایوسی ختم ہو اور جمہوری قدروں کوبھی فروغ مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 267458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش