0
Sunday 26 May 2013 10:42

مقبوضہ کشمیر، ہندوارہ کے نوگام سیکٹر میں فائرنگ، بریگیڈئر اور 2 بھارتی فوجی زخمی

مقبوضہ کشمیر، ہندوارہ کے نوگام سیکٹر میں فائرنگ، بریگیڈئر اور 2 بھارتی فوجی زخمی
اسلام ٹائمز۔ کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک پاکستان فوج نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ اور مارٹر شلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بریگیڈئر اور 2 بھارتی فوجی زخمی ہوئے، واقعہ کے بعد شمالی کشمیر میں کنٹرول لائن کی نگرانی پر مامور اعلیٰ ترین فوجی کمانڈر نے علاقہ کا ہنگامی دورہ کیا اور پاکستانی فوج پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمولی نوعیت کا واقعہ تھا جس کا موزون وقت پر جواب دیا جائے گا، ادھر پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بھارت فوج کا ایک اہلکار اپنی ہی زیر زمین بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ اس کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیا، جمعہ کی شب قریب 9 بجے نوگام سیکٹر ہندوارہ کے توت مار گلی (ٹی ایم جی) علاقہ میں اُس وقت دھماکوں کی گھن گرج سنائی دی جب کنٹرول لائن پر تعینات بھارت اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان اچانک گولی باری شروع ہوئی، یہ واقعہ کے بی پوسٹ کے نزدیک پیش آیا جہاں پاکستانی رینجرس نے بلا اشتعال بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے گولی باری شروع کی۔

پاکستانی فوج نے کئی اگلی چوکیوں پر ہلکے اور درمیانہ درجے کے ہتھیاروں اور ہلکی و بھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی اور مارٹر شیل بھی داغے جس کا بھارتی فوج نے معقول جواب دیا، طرفین کے درمیان گولی باری کا سلسلہ آدھے گھنٹے تک شدت کے ساتھ جاری رہا لیکن بعد میں اس میں ٹھہراو پیدا ہوا، پاکستانی رینجرس کی گولی باری سے فوج کے 17 انفینٹری بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر سنجیو لنگر کے علاوہ دو دیگر فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگئے، بریگیڈئر سنجیو اُس وقت معمول کے مطابق اگلی چوکیوں کا دورہ کررہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 267544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش