0
Tuesday 28 May 2013 14:20

انتخابات میں شکست کے بعد ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی کا فیصلہ

انتخابات میں شکست کے بعد ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے حالیہ انتخابات میں شکست کے بعد ملک بھر میں پارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا آغاز یکم جولائی سے باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔ جس کی براہ راست نگرانی پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تنظیم سازی کا عمل چار مراحل میں ہوگا۔ پہلے مرحلے میں مرکزی، دوسرے مرحلے میں صوبائی، تیسرے مرحلے میں ضلعی اور چوتھے مرحلے میں وارڈز کی سطح پر عہدیداروں میں تبدیلی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی یکم جولائی سے ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل شروع کرے گی اور موجودہ سیٹ اپ کو تحلیل کرکے مرحلہ وار پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کو مختلف عہدے دیئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم کے تحت وارڈز اور ضلعی سطح پر شیڈول کے مطابق کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا۔ 6 ماہ میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 268259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش