0
Wednesday 29 May 2013 14:33

ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے مزید جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے، متحدہ علماء محاذ

ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے مزید جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور سیاسی و سماجی زعماء نے یوم تکبیر کے سلسلے میں مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم میں فخر سے بلند ہونے کا دن ہے۔ جب پوری دنیا کی استعماری طاقتیں پاکستان کو اپنے پنجہء استبداد میں جکڑنے کی کوشش کر رہی تھیں، ایسے میں اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے بیرونی دنیا کے خطرات اور دھونس و دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایٹمی دھماکہ کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔ مقررین نے کہا کہ آج ملک میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی حکومت بننے جا رہی ہے لہذا محب وطن اور دینی قوتیں ان سے یہ امید رکھتی ہیں کہ وطن عزیز کو مکمل ناقابل تسخیر بنانے کے لئے مزید جرات مندانہ فیصلے کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 268678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش