0
Thursday 30 May 2013 21:14

پشاور، دھماکہ اور فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونیوالے 2 نوجوان منصب شہادت پر فائز

پشاور، دھماکہ اور فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونیوالے 2 نوجوان منصب شہادت پر فائز
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں منگل کے روز دھماکہ میں زخمی ہونے والے عادل شاہ اور دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے آغا میر زخموں کی تاب نہ ہونے منصب شہادت پر فائز ہوگئے ہیں۔ نوجوان عادل شاہ پشاور کے علاقہ امامیہ کالونی میں ہونے والے بم دھماکہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے، عادل شاہ کی مذکورہ علاقہ میں دکان تھی۔ گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے زندگی بچانے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کردیا تھا۔ آج صبح عادل شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ واضح رہے کہ عادل شاہ اہلسنت مکتب فکر سے تعلق رکھتے تھے۔ جبکہ منگل کے روز ہی پشاور کے علاقہ ٹیڈی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے آغا میر بھی آج شام چل بسے۔ واضح رہے کہ آغا میر کو سر میں گولی لگی تھی۔
خبر کا کوڈ : 269158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش