0
Friday 31 May 2013 00:16
نواز شریف ڈرون روک یا گرا کر حکومت کا آغاز کریں

عوام نے عام انتخابات میں ڈرون مخالف پالیسیاں رکھنے والی پارٹیوں کو منتخب کیا، عمران خان

عوام نے عام انتخابات میں ڈرون مخالف پالیسیاں رکھنے والی پارٹیوں کو منتخب کیا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نواز شریف سے ڈرون حملے روکنے یا گرانے کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کریں گے، نواز شریف پہلا فیصلہ ڈرون روکنے یا گرانے کا کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے عام انتخابات میں ڈرون مخالف پالیسیاں رکھنے والی پارٹیوں کو منتخب کیا ہے، عوام سابق صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں کو مسترد کر چکے ہیں۔  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میاں نواز شریف کو ڈرون حملے رکوانے یا گرانے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ لاہور سے جاری بیان میں عمران خان نے کہا ہےکہ عوام نے انتخابات میں ڈرون حملوں کے خلاف موقف رکھنے والی جماعتوں کو مینڈیٹ دیا ہے، عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو وہ عوامی قوت فراہم کرنے کو تیار ہیں جو ڈرون حملے روکنے میں مددگار ثابت ہو، نوازشریف اپنی حکومت کا پہلا فیصلہ ڈرون گرانے یا روکنے کے اعلان سے کریں۔ 

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ڈرون حملے کسی صورت برداشت نہیں ہوں گے، عوام نے انتخابات میں ان جماعتوں کو مسترد کر دیا جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرویز مشرف کی پالیسیوں کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا اس حوالے سے موقف واضح ہے۔ نواز شریف حملے روک کر یا ڈرون گرا کر اپنی حکومت کا آغاز کریں۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف نوازشریف کی بھرپور مدد کرے گی۔ گذشتہ روز بھی اپنے ایک بیان میں عمران خان نے ڈرون حملوں میں پاکستانیوں کو نشانہ بنانے سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دہشت گردی جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
خبر کا کوڈ : 269198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش