2
0
Wednesday 5 Jun 2013 13:33

ایران کیجانب سے شہر القصیر کی مکمل آزادی پر شامی حکومت، عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد

ایران کیجانب سے شہر القصیر کی مکمل آزادی پر شامی حکومت، عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے عرب اور افریقائی ممالک کے لئے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے شامی فوج کی طرف سے لبنان کے بارڈر کے نزدیک واقع اہم اور اسٹریٹجک شہر القصیر کو تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروانے اور مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لینے پر شام کی حکومت، عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بعض ممالک ابھی تک شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو اسلحہ ارسال کر رہے ہیں، اور شامی حکومت اور عوام کے خلاف ان کے دہشتگردانہ اقدامات کی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ممالک شام میں قتل و غارت اور وہاں ہونے والی تباہی کے براہ راست ذمہ دار ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان پر جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے پر مقدمہ چلایا جائے۔ شام کی مسلح افواج نے تقریباً دو ہفتے کی شدید لڑائی کے بعد آج القصیر شہر کو تکفیری دہشتگردوں سے مکمل طور پر آزاد کروا لیا ہے، اور وہاں پر شام کے پرچم نصب کر دیئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب شامی فوج القصیر شہر کے شمالی حصے سے دہشتگردوں کے فرار کے بعد اس کی پاکسازی کر رہی ہیں اور تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے اس علاقے میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ شہر القصیر شام کے صوبہ حمص کا مرکزی شہر ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق شام میں القصیر شہر میں پانچ سو باغی دہشتگرد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔ شہر پر فوج کے قبضے کو باغیوں کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ القصیر میں دو ہفتے سے جاری شامی فوج سے جھڑپوں میں باغیوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ باغی گروپ کے مطابق اب تک لڑائی میں پانچ سو سے زائد باغی ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ شامی فوج کی طرف سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں پر حملے کرنے والے باغیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کی قسمت میں یہ لکھا ہے کہ یا تو وہ گرفتاری دے دیں یا پھر موت کو گلے لگائیں۔ واضح رہے کہ سپلائی کے حوالے سے لبنان سے منسلک شام کا سرحدی شہر القصیر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 270753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ایسی خبروں سے ایمان کو تازگی ملتی ہے۔
براہ کرم شام اور لبنان کے حوالے سے تازہ ترین خبریں شائع کرنے میں کوئی بخل نہ کریں۔
ہماری پیشکش