0
Wednesday 5 Jun 2013 14:21
اعتماد کرنے پر پوری قوم کا مشکور ہوں، مایوس نہیں کرونگا

نواز شریف 244 ووٹ لے کر پاکستان کے 18ویں وزیراعظم منتخب

نواز شریف 244 ووٹ لے کر پاکستان کے 18ویں وزیراعظم منتخب
اسلام ٹائمز۔ میاں نواز شریف نے 244 ووٹ لے کر تیسری بار وزیراعظم پاکستان منتخب ہوکر تاریخ رقم کر دی۔ نومنتخب 14ویں قومی اسمبلی نے بھاری اکثریت سے مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف کو قائد ایوان منتخب کرلیا، نو منتخب وزیراعظم آج شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نواز شریف کا مقابلہ پیپلزپارٹی کے مخدوم امین فہیم اور تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی سے تھا۔ نواز شریف کو وزارت عظمٰی کیلئے جے یو آئی(ف)، ایم کیو ایم، آفتاب خان شیرپاؤ اور فاٹا ارکان کی حمایت حاصل تھی، انہوں نے 244 ووٹ حاصل کئے، مخالف امیدواروں مخدوم امین فہیم 42 اور مخدوم جاوید ہاشمی 31 ووٹ حاصل کرسکے۔ 
وزیراعظم کا انتخاب قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس میں ارکان کی تقسیم کے ذریعے کیا گیا، ہر امیدوار کیلئے ایوان میں مخصوص لابی بنائی گئی تھی، لابی ”اے“ مسلم لیگ نون کے میاں نواز شریف، لابی ”بی“ پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم جبکہ لابی ”سی“ تحریک انصاف کے جاوید ہاشمی کیلئے مختص کی گئی تھی، ارکان اسمبلی نے اپنی پسند کے امیدوار کی لابی میں جاکر اس کی حمایت کا اظہار کیا، جس کے بعد اسپیکر نے ووٹوں کی گنتی کے بعد میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کا اعلان کیا۔ نومنتخب وزیر اعظم آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔



Print Version June 05, 2013 - Updated 1330 PKT




اسلام آباد …میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعظم منتخب ہونے پراللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہونے کے ساتھ ایوان کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ قائد ایوان کی نشست سنبھالنے کے موقع پر ان کا کہنا ہے کہجس اعتماد کا مجھ پر اظہار کیا گیاہے میں بھی قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔ملک میں جمہوری نظام کے فروغ پرپوری قومی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ نا مسائد حالات کے با وجود قوم گھروں سے نکلی اورجمہوریت کے باب کو روشن کیا۔عوام کے دو ٹوک فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ جمہوریت وطن عزیز کے لئے لازم و ملزوم ہے۔آمریت جب بھی آئی پاکستان کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا اور یہ وقت بھی دیکھا جب آمریت کی وجہ سے پاکستان کو دو لخت ہوتے بھی دیکھا۔ مہم جوئی کے تمام راستے بند کردئے جائیں گے ،کرپشن کے دروازے بند کردئے جائیں گے ،تمام تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی ۔
خبر کا کوڈ : 270766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش