0
Friday 7 Jun 2013 23:51

پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں میں پیپلز پارٹی کے پاس سب سے زیادہ 42 نشستیں ہیں، جس کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سید خورشید شاہ کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی کی دیگر اپوزیشن جماعتوں میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 35 اور متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کی تعداد 23 ہے۔ قومی اسمبلی نواز شریف کو قائد ایوان کے طور پر پہلے ہی منتخب کرچکی ہے۔ سید خورشید شاہ سابق حکومت میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور بھی رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 271477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش