0
Wednesday 5 Jun 2013 18:22

میاں محمد نواز شریف نے تیسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھا لیا، صدر زرداری نے حلف لیا

میاں محمد نواز شریف نے تیسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھا لیا، صدر زرداری نے حلف لیا
اسلام ٹائمز۔ نو منتخب وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر آصف زرداری نے ان سے حلف لیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ہوئی، تقریب کا آغاز قومی ترانے اور قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ تیسری بار منتخب ہونے والے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزارت عظمٰی کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدر آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مختلف ممالک کے سفیروں، صدر آصف زرداری کی صاحبزادیوں، میاں نواز شریف کے اہل خانہ، گورنرز اور نگراں وزرائے اعلٰی، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، موجودہ اسپیکر ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ، مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس سے قبل آج دوپہر قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اوپن ڈویژن کی بنیاد پر پولنگ ہوئی، جس میں مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف 244 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے مخدوم امین فہیم کو 42 اور پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی کو 31 ووٹ ملے تھے۔ جمعیت علماء اسلام (ف)، متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ضیاء اور عوامی نیشنل پارٹی نے میاں نواز شریف کو ووٹ دیا۔
خبر کا کوڈ : 270847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش