0
Saturday 8 Jun 2013 00:29

صرف لیاری ہی نہیں بلکہ پورا سندھ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، ثانیہ ناز

صرف لیاری ہی نہیں بلکہ پورا سندھ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، ثانیہ ناز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنماء اور لیاری سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سندھ ثانیہ ناز نے متحدہ قومی موومنٹ کے اس بیان پر کہ لیاری اب پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ نہیں رہا بلکہ جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکا ہے، کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف لیاری ہی نہیں بلکہ پورا سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔ جس کا اپنا وزیراعلیٰ ہے جو سندھ کا صدر بھی ہے۔ لیاری پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے ہی گڑھ رہا ہے۔ جسے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ فوقیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی بے سروپا باتوں سے حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ آج اگر پی پی پی سندھ کا صدر اپنے اکثریتی علاقے یا اپنے جیالوں کے گڑھ جاتا ہے تو اس میں برائی والی کونسی بات ہے۔ 

ثانیہ ناز کا مزید کہنا تھا کہ دراصل ہمیشہ سے ہی لیاری کو آسان ہدف جان کر اسے بدنام کیا جاتا رہا ہے لیکن اب کی بار لیاری کے عوام کے اندر وہ شعور اجاگر ہو چکا ہے کہ جس سے وہ اپنے دوست اور دشمن کو پہچان سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ انہیں ان کے حقوق سے ہمیشہ سے محروم رکھا گیا ہے۔ آج اگر انہیں کچھ ملنے کی امید جاگ اٹھی ہے تو مقتدرہ قوتیں ان کو مجرموں سی جھوٹی صورت دے کر انہیں حقوق سے محروم رکھنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے خاص کر کراچی کی صورتحال پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے درخواست کرتے ہو ئے کہا کہ وہ کراچی کے امن کیلئے زبانی نہیں بلکہ عملی اقدامات کریں اور میں امید کرتی ہوں ہمارے دوستوں کو نئی صورتحال کا اندازہ اور ادراک ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 271487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش