0
Tuesday 11 Jun 2013 09:35

نواز شریف بھارت سے بات کرنے کی جرات نہیں کر سکتے، سردار عتیق

نواز شریف بھارت سے بات کرنے کی جرات نہیں کر سکتے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مسئلہ کشمیر کا نظرانداز کرنا اس دور کا سنگین المیہ ہے پاکستانی قائدین کی اکثریت اور حکمران مسئلہ کشمیر پر ذہنی پسپائی اختیار کر چکے ہیں۔ مسلم کانفرنس آزادی اور ریاستی تشخص پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت پر پہرے داری ہمارے پاس تاریخ کی امانت ہے۔ غیر ریاستی جماعتوں کا مسئلہ کشمیر سلجھانے میں کوئی قابل ذکر کردار نہیں رہا۔ سیز فائر لائن کے دونوں جانب بڑھتی ہوئی غیر ریاستی سیاسی دخل اندازی بہت خطرناک ہے۔ اہل کشمیر ریاست کے تشخص کی پامالی کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چناری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سردار عتیق نے کہا کہ غیر ریاستی جماعتیں اپنے تنظیمی امور میں فیصلے کرنے کے لیے آزاد نہیں ہیں۔ وہ ہندوستان کے مقابلے میں کشمیریوں کی نمائندگی کا کیا دعوی کر سکتی ہیں۔ وزیر امور کشمیر کا بیان دانشمندانہ اور حوصلہ افزاء ہے۔ تمام جمہوری قوتوں کو ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ جمہوری نظام کو تقویت دینے اور خطرے سے بچانے کے لیے مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر کے جعلی اور فرضی مینڈیٹ کو بھی بے جا چیلنج نہیں کیا۔ موجودہ دور میں اس علاقے سے بڑی تعداد میں لوگوں کو مسلم کانفرنس میں شامل ہونا اس خطے کے لیے نیک شگون ہے۔
خبر کا کوڈ : 272429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش