0
Monday 10 Jun 2013 09:19

مجید نے آزاد خطے کا بیڑا غرق کر دیا، راجہ فاروق

مجید نے آزاد خطے کا بیڑا غرق کر دیا، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پاکستان میں ریکارڈ ساز تاریخی فتح کے بعد میاں نواز شریف کے وزیراعظم پاکستان بننے کی خوشی میں جس جوش و جذبے سے مسلم لیگ (ن) کوٹلی کے کارکنوں نے جشن فتح منایا اس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کارکنوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ کوٹلی شہر مسلم لیگ (ن) کا سیاسی گڑھ ہے اور آنے والے وقت میں مسلم لیگ (ن) یہاں سے کلین سویپ کرے گی۔ انھوں ںے کہا کہ کسی بھی جماعت میں کارکن اس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کارکن بے فکر رہیں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا یوم حساب قریب ہے۔ وزراء کی لوٹ کھسوٹ، اقرباء پروری کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں ںے کوٹلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راجہ فاروق ںے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں مشکل وقت گزار چکی ہے آج جماعت کا حجم دن بدن بڑھ رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں ڈسڑکٹ کوٹلی کے دو بڑی شخصیات (ن) لیگ میں شامل ہو رہی ہیں۔ جس سے (ن) لیگ کی سیاسی طاقت میں مزید اضافہ ہو گا۔ راجہ فاروق نے کہا کہ کارکن کسی بھی جماعت کا اصل سرمایہ ہو تے ہیں۔ میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کارکنوں کا سر کبھی نہیں جھکنے دوں گا۔ آزاد کشمیر میں تبدیلی ہو کر رہے گی۔ جو حشر مجید حکومت نے آزاد خطہ میں کیا ہے یہ تاریخ میں سیاہ ترین الفاظ میں لکھا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پبلک سروس سے لے کر بلدیاتی ٹھیکوں تک کمیشن مافیا عروج پر ہے اور اس میں آدھا پیسہ زرداری ہائوس کو باقاعدہ بھتہ کی صورت میں پہنچایا جاتا رہا ہے۔ مجید ہر روز نت نئے بیانات دے کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں سمجھ سے باہر ہے۔ اب انکے پاس تحریک آزادی کشمیر کا راگ الاپنے کے سوا کچھ نہیں بچا۔
خبر کا کوڈ : 272081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش