0
Tuesday 11 Jun 2013 09:59

ڈرون حملے، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

ڈرون حملے، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی
اسلام ٹائمز. قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے ڈرون حملوں کے حوالے سے ایک قرار داد جمع کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں سے شدت پسندوں سے زیادہ معصوم شہری اور امدادی جماعتوں کے اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والے بے گناہ افراد کے خاندانوں کو امریکہ معاوضہ ادا کرے، قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

قرارداد میں ڈرون حملوں سے متعلق اپریل 2013ء کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئین کے مطابق ڈرون حملے انسانی حقوق، اقوام متحدہ کے چارٹر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد اور جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اسے جنگی جرم کے طور پر مانا جاتا ہے۔قرارداد میں حکومت وقت سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکہ سے سفارتی طریقے سے مطالبہ کرکے ملک کے قبائلی علاقوں میں ہونے والے ان ڈرون حملوں کو بند کرائے اور ضرورت پڑنے پر فوجی اقدامات بھی کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 272439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش