0
Wednesday 12 Jun 2013 09:58

وزارتوں پر اختلافات ختم صوبائی کابینہ جمعہ کو حلف اٹھائے گی

وزارتوں پر اختلافات ختم صوبائی کابینہ جمعہ کو حلف اٹھائے گی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور صوبائی ترجمان شوکت علی یوسف زئی اور جماعت اسلامی کے سینئر صوبائی وزیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی خواہش پر جماعت اسلامی نے محکمہ بلدیات کا قلمدان سنبھالنے کی حامی بھرلی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے صوبائی ترجمان شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کو آج حتمی شکل دے دی جائے گی۔ صوبے کے 12 نومنتخب وزراء 13 جون کو گورنر ہائوس میں اپنی وزارتوں کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان وزارتوں کی تقسیم پر کوئی اختلاف رائے نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 272793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش