0
Friday 14 Jun 2013 23:40

گلگت شہر میں ایک ہفتے سے پانی کی ترسیل معطل، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

گلگت شہر میں ایک ہفتے سے پانی کی ترسیل معطل، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
اسلام ٹائمز: گلگت شہر میں گذشتہ ایک ہفتے سے پانی کی ترسیل معطل ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ دوسری جانب واٹر ٹینک مافیا بھی عوام کی مجبوریوں سے بھرپور فائدہ اٹھا کر خوب پیسے بٹور رہا ہے۔ پانی کی مسلسل بندش کے باعث عوام کے امور زندگی بری طرح متاثر ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے شہریوں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر پانی کی جلد بحالی کیلئے مقامی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کارگاہ نالے میں سیلابی ریلے اور طغیانی نے واٹر چینل کو تباہ کر دیا ہے جبکہ محکمہ تعمیرات عامہ تاحال کوششوں کے باوجود نظام بحال نہیں کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 273746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش