0
Saturday 15 Jun 2013 20:07

زیارت حملے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی

زیارت حملے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے زیارت حملے کی ابتدائی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، رات سوا ایک بجے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی آخری آرام گاہ پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے گھات لگائے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور 5 دھماکے کئے گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں کانسٹیبل محمد طاہر جاں بحق ہوا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، تین گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ موصول ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق، حملہ آوروں نے بانی پاکستان کی آرام گاہ پر لگا پاکستانی جھنڈا اتار کر کالعدم بی ایل اے کا جھنڈا گاڑ دیا۔
خبر کا کوڈ : 273816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش