0
Saturday 22 Jun 2013 00:24

حکومت جرات کرتے ہوئے عوام کے سامنے ان سفاک قاتلوں کو بےنقاب کرے، علامہ عارف واحدی

حکومت جرات کرتے ہوئے عوام کے سامنے ان سفاک قاتلوں کو بےنقاب کرے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علما کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے آج پشاور مسجد میں ہونیوالے دھماکے پر اپنے تعزیتی بیان میں اس واقع کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں نومنتخب حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ دہشتگردوں کے پشت پناہوں کو بےنقاب کریں۔ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، حکومت جرات کرتے ہوئے عوام کے سامنے ان سفاک قاتلوں کو بےنقاب کرے۔ کراچی سے لے کر خیبر تک پورا ملک دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، معصوم لوگ مر رہے ہیں جبکہ ادارے ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ عبادت گاہیں محفوظ ہیں نہ نماز جنازہ کے اجتماع، عوام پوچھتی ہے کہ ملک کی سلامتی اور عوام سے کھیلنے والے خونی عناصر کون ہیں؟ ملک کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے اور دہشتگردی پر قابو پانے کی پالیسی کب واضح ہو گی۔ حکومت جلد از جلد دہشتگردی کے خلاف اپنی پالیسی واضح کرے تاکہ معصوم جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ انہوں نے شیعہ علما کونسل اور ذیلی تنظیموں کیطرف سے اس دلخراش سانحے کے خلاف کل بروز ہفتہ ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 275645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش