0
Sunday 23 Jun 2013 22:40

سیاحوں کا قتل، لاہور میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

سیاحوں کا قتل، لاہور میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمدنے نانگا پربت میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کے بعد لاہور میں غیر ملکیوں کی سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت نانگا پربت میں غیر ملکی سیاح کے قتل کے دہشت گردی کے واقع کے بعد سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمد نے لاہور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہوٹلوں میں مقیم غیرملکیوں کی ہر ممکن سیکورٹی سخت بنائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آ سکے۔ مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ہوٹلوں میں مقیم تمام غیر ملکی بغیر پولیس کو اطلاع کئے باہر نہ نکلیں اور ہوٹلوں کے باہر سفید پارچات میں نفری تعینات کر دی گئی اور اسکے علاوہ ایلیٹ فورس اور دیگر ایجنسیوں کے اہلکار ہوٹلوں کے باہر اور اندر مشتبہ افراد کو کڑی نظر رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 276159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش