0
Sunday 30 Jun 2013 09:13

مسئلہ کشمیر فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکا ہے، بیرسٹر سلطان

مسئلہ کشمیر فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکا ہے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیرکے سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی رہنما بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے اس فیصلہ کن موڑ پر بیرون ممالک میں آباد کشمیری اپنا موثر کردار اد کریں۔ ہانگ گانگ مسئلہ کے حل کے لیے آواز بلند کر سکتا ہے کیونکہ ہانگ گانگ نے بھی آزادی کی جدوجہد کی ہے اور جس کی اب اپنی اہمیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر چوہدری اللہ دتہ کی قیادت میں ہانگ گانگ سے آئے ہوئے کشمیریوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ 

بیرسٹر سلطان چوہدری نے کہاکہ مختلف ممالک میں مقیم کشمیری و پاکستانی نہ صرف ملکی استحکام اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کے لیے کوشاں ہیں بلکہ وہاں پر ملک کے ایک سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس طرح وہ ایک بڑا زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ سالانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ بھیجتے ہیں جو ملکی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم کشمیری یہ سمجھ لیں کہ یہ سال کشمیری کی آزادی کے لیے انتہائی اہم ہے اور اسی سال کشمیر کی تقدیر کا فیصلہ ہونا ہے۔ اس موقع پر ہانگ گانگ میں مقیم کشمیریوں کی طرف سے بیرسٹر سلطان محمود کو ہانگ گانگ کے دورے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ مناسب وقت پر ہانگ گانگ کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 278074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش