0
Monday 1 Jul 2013 11:24
ہزارہ ٹاون علی آباد بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں

ملت تشیع کو ایک سازش کے تحت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، علامہ ساجد نقوی

ملت تشیع کو ایک سازش کے تحت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ، ملی یکجہتی کے قائم مقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ ہزارہ ٹاون علی آباد میں خودکش بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجہ میں 30 افراد کی شہادت اور 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ حکمرانوں سے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں بلکہ چند گروہوں کو ملک میں منافرت پھیلانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن آج تک ذمہ داران بتانے سے قاصر ہیں کہ ان دہشت گردوں کی فیکٹریاں کہاں ہیں اور یہ کہاں پلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کو ایک سازش کے تحت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بارہا مرتبہ حجت تمام کرچکے ہیں اور ایک مرتبہ پھر ذمہ داروں کو باور کراتے ہیں کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں کیونکہ ہم آئین و قوانین کے پابند ہیں اور اسی دائرہ میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اختیارات نہیں کہ وہ دہشت گردی پر قابو پاسکیں اور سابقہ حکومت کے پاس بھی یہ اختیارات نہیں تھے، اگر دہشت گردی پر قابو پانا ہے تو حکومت کو بااختیار بنایا جائے، تاکہ دہشت گردی پر قابو پایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 278402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش