0
Thursday 4 Jul 2013 22:41

مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع ہو چکی ہے، چوہدری نثار

مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع ہو چکی ہے، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا معاملہ لندن میں ہے، فی الحال حکومتی سطح پر کوئی مدد نہیں مانگی گئی، نیشنل سکیورٹی پالیسی پر پارلیمانی کانفرنس میں آرمی چیف اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے، آرٹیکل سکس کے تحت کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے پالیسی بھی سکیورٹی پالیسی کا حصہ ہے، پارٹی سربراہان کے بارہ جولائی کو ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف کو بھی بلایا جائے گا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جبکہ لاپتہ افراد اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق بھی ٹاسک فورس آئندہ دو ہفتوں میں رپورٹ دے گی، انکا کہنا تھا الطاف حسین کے معاملے پر قانون کو مدنظر رکھا جائے گا، معاملہ لندن میں ہے، فی الحال حکومتی سطح پر کوئی مدد نہیں مانگی گئی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد صوبائی حکام کی ذمہ داری ہے، گلگت بلتستان کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، امکان ہے کہ مرکزی ملزمان اسی علاقے میں روپوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کے ذریعے واضح کر دیا ہے کہ میزائل حملے جاری رہے تو سخت مؤقف اپنائیں گے، مسئلہ حل نہ ہوا تو پاک امریکا تعلقات متاثر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 279666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش